Daily Taqat

نئی حج پالیسی کی منظوری کا اعلان آج کیا جائے گا

نئی حج پالیسی کی منظوری کے حوالے سے وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہو گا

وزارت مذہبی امور نے تجویز دی ہے کہ حج اخر اجات میں کوئی ا ضافہ نہ کیا جا ئے اور اسے پچھلے سال کی شرح پر بر قرار رکھا جا ئےجبکہ اگلے سال 2018 میں بھی 179210پا کستانی فر یضہ حج ادا کریںگے۔

وزارت نے تجویز دی ہے کہ 60 فی صدکوٹہ گو رنمنٹ سکیم اور 40 فی صد پرائیویٹ سکیم کے لیے مختص کیا جا ئےجبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پا کستان اور سعودی عرب کے در میان حج 2018 کے لیے ایم او یو پر 2 فروری کو دستخط ہوں گے۔

ماضی میں ہمیشہ ا یم او یو کے بعد حج پالیسی بنائی جاتی تھی تاہم اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی تو ثیق کی جا ئے گی جبکہ کئی ایم او یوز کی منظوری بھی دی جا ئے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »