Daily Taqat

چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘ قائم

ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، موسم گرما کا بڑھتا ہوا

دورانیہ اصل سطح تک لانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘باقاعدہ طورپرقائم کر دیا گیا ہے۔ اس محکمہ کو وائرلیس سیٹ، گاڑیاں، موبائل، اسلحے کی سہولتیں فراہم ہوں گی، پنجاب کے اس نئے محکمے کا ہیڈآفس راولپنڈی میں بنایا گیا ہے اور لاہور، فیصل آباد میں بھی ذیلی دفاتربنادیے گئے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ورکنگ پلان راولپنڈی افتخار الحسن فاروقی نے بتایا کہ جنگلات کوآگ لگنے،دھواں دینے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں سے فضامیں کاربن میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جس سے موسم سرما کا دورانیہ کم سے کم اور موسم گرماکابڑھتا جارہاہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »