ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئےالزامات مسترد کردیے اور کہا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے الزمات من گھڑت ، بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں ، الزامات انسداد دہشت گردی کی پاکستانی کوششوں اور قربانیوں کی نفی کرنے کے مترادف ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے، پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصرکو دہشت گردی کے لئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے عزائم کے باعث خطرےمیں ہے،پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول انتہائی موثر اور عالمی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو امریکی قیادت سمیت عالمی برادری نے سراہا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ، پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے، پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشت گردی کے لئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ افراد، تنظیمیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں ، کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور سیزفائر لائن پر خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں ، موثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پاکستانی کوشش کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1