قومی وسلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہی طلب کر لیا ہے،اس سے پہلے یہ اجلاس کل( بدھ) کو طلب کیاگیا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کےدھمکی آمیز ٹوئٹ پر غور اور جوابی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سفارتی و سیکورٹی پالیسی پر تفصیلی غور کیاجائےگاجبکہ ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی زیرغور آئےگی ۔

امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچودھری خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کے لئے لاہورآئے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر جامع اور بھرپور جوابی بیانیہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ مغربی ومشرقی سرحدوں پر سیکورٹی صورتحال پربھی غورہوگا۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او دہشت گردی کےخلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے موجودہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.