Daily Taqat

نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا

نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان (آج) جمعہ کو ملاقات طے پا گئی ہے۔ سید خورشید شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر آج وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایک دو روزمزید لگ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی۔ جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »