Daily Taqat

ناموں کو فائنل کر نا باقی ہے، آپ آجائیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں, عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ ناموں کو فائنل کر نا باقی ہے، آپ آجائیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

عامر خان نے فاروق ستار کو پریس کانفرنس کے ذریعے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ فاروق ستار بھائی سے گزارش ہے پریس کانفرنس منقطع کر کے بہادر آباد آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فاروق ستار کی مشاورت سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے درجن بھر سے زائد مرتبہ یہاں آنے اور ناموں کا اعلان کرنے کی درخواست کی تھی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ناموں کا اعلان بحالت مجبوری میں کیا تھا، فاروق ستار یہاں آئیں اور قوم کو اس کرب سے نجات دلائیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »