این اے 125 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت پیرتک ملتوی
سپریم کورٹ نے این اے 125 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 125 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے فارم 14 میں کافی غلطیوں کی نشاندہی کی، اگر غلطیوں والے نتائج نکال دیں توووٹوں کافرق کیا ہے؟،تمام نتائج فارم 14 کی بنیادپرمرتب ہوتے ہیں۔
اس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ متنازعہ فارم 14 نکال دیئے جائیں توحامد خان کامیاب ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ کئی فارم 14 پردستخط موجودنہیں،
وکیل حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 24 فارم 14 پیش کئے گئے،سعدرفیق کاموقف ہے کہ لیڈ بہت زیادہ ہے، ہماراموقف ہے الیکشن میں قانون کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایک فارم 14 توٹمپرڈلگ رہا ہے۔وکیل حامد خان نے کہا کہ پولنگ سٹیشن 193 کاکوئی ریکارڈموجودنہیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد سماعت پیرتک ملتوی کردی۔