بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی

لاہور: بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی ،دونوں خواتین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گی ، بلوچستان سے گرفتار بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ ملاقات کیلئے ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے ، ملاقات کرنے والوں میں بھارتی دہشتگرد کی والدہ اور بیوی شامل ہے جن کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
گزشتہ روز دفتر خارجہ اور سکیورٹی حکام میں ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، بھارتی دہشتگردکلبھوش کی والدہ اور بیوی سے ملاقات25 دسمبر کو کرائی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.