مائیکرو چپ پاسپورٹ کا اجراء 2018میں کردیا جائے گا

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے قومی پاسپورٹ میں نئے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے، حکومتی بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کو نئے سال 2018ء کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراء شرو ع کر دیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہوگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے الیکٹرانک پاسپورٹ مارچ 2018 میں سفارت کاروں کو جاری کیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ سفارت کاروں کے بعد جون 2018میں تمام شہریوں کو بھی نئے مائیکرو چپ والے پاسپورٹ ایشو کردئیےجائیں گے۔ ای پاسپورٹ میں مائیکرو چپ لگی ہوگی، جس میں مسافر کے بارے میں تمام معلوما ت درج ہوں گی، جس سے جعلی کاغذات کے ذریعے سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گااس سے قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ای پاسپورٹ اسی سال جاری کر دیئے جائیں گے اور امیگریشن آفس بھی کام شروع کر دیں گےہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ای پاسپورٹ کا انتہائی شاندار قدم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے 2016 میں اٹھایا گیا تھا ۔ پاسپورٹ کی تیاری کیلئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن عثمان باجوہ نے فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیاہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.