میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے: وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں اور ہم 2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے۔ وسیم اخترکی جانب سے حسن سکوائرپرچورنگی کاافتتاح کیا گیا،چورنگی کی تزئین اورآرائش،فوارہ کی تنصیب کی گئی جبکہ اس تقریب میں چیئرمین ضلع شرقی معیدانوراوردیگرحکام نے شرکت کی ۔ میئرکراچی کا کہناتھا کہ میں نے اب تک ہمت نہیں ہاری ، آنیوالے وقتوں میں مزیدکام کرارہے ہیں جبکہ ڈی ایم سی اورکے ایم سی ملکرکام کررہے ہیں۔کسی بھی پیکج کے حصول کیلئے لمباطریقہ کارہے اورامیدہے کراچی پیکج گراؤنڈ پرنظرآئے گا۔انہوں نے کہاکہ میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،ہم2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے، یہی نہیں عدالت سے اپیل کریں گے کہ اس معاملے کودیکھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.