Daily Taqat

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وزراء اور مشیروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت میں وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔  وزراء اور مشیر متعلقہ محکموں کو دیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ مختلف ٹاسک فورسز کی اب تک کی کارکردگی اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔  وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »