راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اہم اجلاس آج ہوگا

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج بلایا گیا ہے، جس میں نقیب اللہ محسود قتل کے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اپنے دفتر میں طلب کیا ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ راؤ انوار احمد کو اداروں کی سرپرستی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.