Daily Taqat

مسلم لیگ کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ گوجرانوالہ سے ممبر قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رانا عمر نذیر آج عمران خان سے بنی گالا میں

ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد دیگر سینئر سیاست دانوں کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی بنیاد رکھنے والے اراکین نے معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ معاہدہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ پارٹی رہنما اور سابق رکنِ اسمبلی جہانگیر ترین بھی موجود تھے اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی قیادت موجود تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »