Daily Taqat

سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈ لوانے کا فیصلہ کر لیااور اس حوالے سے سربراہ عوامی تحریک کےخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر رپورٹ مرتب کر لی ،ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔
سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کے حکومت مخالف محاذ کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کرلیا، سربراہ عوامی تحریک کیخلاف 5 مقدمات درج ہیں جن میں 3 مقدمات انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہیں جبکہ اے ٹی سی طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں،تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات پرعمران خان بھی ضمانت کرا چکے ہیں، لیکن سربراہ عوامی تحریک نے تاحال ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »