Daily Taqat

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی سی ویو پر پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا تھا۔

وکیل نےکچھ روز قبل سی ویو پر گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی، وکیل شمس الاسلام کو پولیس نے ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شمس الاسلام نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، خیال رہے شمس الاسلام سندھ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »