سول جج کی عدالت میں وکیل کی ہنگامہ آرائی

سیالکوٹ:  سول جج کی عدالت میں وکیل نے ہنگامہ کرتے ہوئے روسٹرم توڑ دیا اور جج کو گالیاں بھی دی ہیں ،عدالت نے وکیل کو قید و جرمانے کی سزا بھی سنا دی ہے۔سول جج درجہ اول حارث علی کی عدالت میں زیر سماعت مقبول بی بی بنام صوبہ پنجاب کیس میں چوہدری طاہر جاوید ایڈووکیٹ نے پیشی کے دوران کمرہ عدالت کے اندر ہنگامہ کردیا اور جج حارث علی کو گالیاں دیتے ہوئے روسٹرم توڑ دیا۔

سول جج درجہ اول حارث علی نے توہین عدالت اور توڑ پھوڑ پر اسے چار ماہ قید اور ایک ہزار جرمانے سے سزا سنادی ہے۔عدالت کی طرف سے وکیل کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ ، پنجاب بار کونسل کو بھی فیصلے کی کاپیاں بھجوادی ہیں۔وکیل کو دی جانے والی سزا کے خلاف بار نے اپیل دائر کر دی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.