لاڈے کی نااہلی روک دی ،نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ لاڈلے کو نا اہلی سے روک دیتے ہیں،جس منتخب وزیر اعظم نے کوئی خطا ہی نہیں کی اسے اٹھا کر پھینک دیتے ہیں۔ انصاف کے دہرے معیار کو نہیں چلنے دیں گے۔ ہماری پارٹی اس فیصلے کو قبول کرے گی اور نہ ہم کریں گے۔ ا س فیصلے کے خلاف بند باندھ کر کھڑے ہیں ۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ترازو انصاف کی بحالی کے لئے ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف کے لئے نہیں۔عدالتوں کا دہرا معیار اور انصاف کا خون نہیں چلے گا۔ ہم بے وقوف اور پاگل ہیں نہ بھیڑ بکریاں جو اس طرح کے فیصلے آنکھیں بند کرکے مان لیں۔ انہوں نے کہا کہ خیالی تنخواہ میرا اثاثہ بن گئی اور جس نے خود تسلیم کیا اسے کہا جا رہا ہے کہ یہ اس کا اثاثہ نہیں۔فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرے معیار کا پتا چل جائے گا۔ اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی۔ پہلے عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی تھی۔ اب انصاف کی بحالی کے لئے تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال سے کس نے آمروں کو گلے میں ہار پہنائے اور قانونی جواز دیا۔ ملک میں مذاق ہوتا رہا ہے لیکن پاکستانی قوم مزید اسے برداشت نہیں کرے گی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.