کے پی حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جدت کیلئے پنجاب سے مدد مانگ لی

لاہور: خیبرپختونخوا حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جدت کے لیے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔

ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے، پنجاب کا سی ڈی آر سسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ڈی آر سسٹم کی کامیابی پر خیبرپختونخوا حکومت نے مدد کی اپیل کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.