Daily Taqat

خیبرپختونخواہ حکومت نے مشال قتل کیس میں بری ہونے والے 26 افراد کیخلاف اپیل کا فیصلہ

ہری پور: خیبرپختونخواہ حکومت نے مشال قتل کیس میں بری ہونے والے 26 افراد کیخلاف اپیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ایک شخص کو سزائے موت اور 5 افراد کو 25,25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ 26 افراد کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے عدالتی فیصلے میں بری ہونے والے 26 افراد کیخلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 اپریل 2017ءکو ایک ہجوم نے مشال خان کو قتل کر دیا تھا جس کی ویڈیو فوٹیجز بھی منظرعام پر آئی تھیں جبکہ اس مقدمے کا مرکزی ملزم تحصیل کونسلر عارف خان تاحال مفرور ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »