نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاءکی گرفتاریوں پر کچہری کے سامنے چوتھے روز بھی دھرنا جاری

ملتان:  نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کےلئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی احتجاج جاری۔
ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاءکی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلاءنے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔
چار روز سے جاری دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک نہیں روکا جائے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا،مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلاءکی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کردیئے جاتے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.