Daily Taqat

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس چار ستمبر کو دن 10 بجے طلب کر لیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صدارت کریں گے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان اگلے پانچ سال کے لئے پاکستان کا نیا صدر مملکت منتخب کریں گے۔ اجلاس صدارتی الیکشن کے قواعد 1988 کے رول نمبر 9 کی شق بی کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سپیکر ایوان کی منظوری سے قومی اسمبلی کو صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ سٹیشن بنانے کی منظوری حاصل کریں گے۔ رولز معطل کرنے کے بعد صدارتی الیکشن کے لے قومی اسمبلی کے ایوان کو پولنگ سٹیشن قرار دیں گے، جس کے بعد ارکان صدارتی امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ دس بجے سے چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند 27 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع  کرا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست صبح 10 بجے ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »