Daily Taqat

پشاور میں گاڑی میں سلنڈر دھماکے سے افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام کی زخمیوں کی طبی امداد

پشاور :  گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق خزانہ کے علاقے میں ایک مسافر وین کاگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔ سات افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 4 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »