ننھی زینب کے قاتل عمران کی تصویرسامنے آگئی

لاہور:  معصوم زینب کو قتل کرنے والے جنسی بھیڑیے عمران کی تصویر سامنے آگئی ہے جبکہ شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ روڈ کے رہائشی ملزم عمران کا زینب قتل کیس میں ڈی این اے میچ ہوگیا ہے، ملزم کو کچھ روز پہلے ہی پاکپتن سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اب ملزم کی شناختی کارڈ پر درج تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم کا نام عمران علی ولد ارشد ہے جس کا شناختی کارڈ نمبر 3510274598347 ہے ۔ ملزم محلہ روڈ کوٹ قصور کا رہائشی ہے اور زینب کے گھر کے قریب ہی رہتا ہے۔ ملزم کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اس نے سر پر پگڑی پہن کر تصویر بنوائی ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.