وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا اور بچھونا ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے ہی اٹھے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں اچھی طرز حکمرانی اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے، صوبے بھر میں مکمل کئے گئے منصوبے اپنی مثال آپ ہیں، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کی عوام بھی گواہی دے رہے ہیں، عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس سے صوبے کے عوام کو بے حد ریلیف ملا ہے، عوام کو دانش اسکول، میٹروبس سسٹم، تعلیمی فنڈز، جدید انفرااسٹرکچر، جدید اسپتال اور معیاری تعلیمی اداروں کے تحفے دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو خدمات کی فراہمی کا عمل بہتر کیا گیا ہے، خوشحال پنجاب کی منز ل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پنجاب میں میرٹ کی بالا دستی ہے، اداروں میں لاکھوں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ہیں۔

سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں، عوام کو خدمات کی فراہمی کے اداروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے تاریخ رقم کی ہے، قومی و حدت کی مضبوطی کے لئے پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کاشت کاروں کو بے حد فائدہ ہوا ہے، تاریخی کسان پیکیج اور چھوٹے کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی سے سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کی افادیت اور کامیابی کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عائشہ غوث پاشا ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور متعلقہ سیکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.