Daily Taqat

ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

دس سال سے مستقل کئے جانے سے محروم محکمہ صحت کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

لاہور کا چیرنگ کراس ایک بار پھر دھرنوں اور احتجاج کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ پنجاب کے تین ہزار سرکاری سکولوں میں بطور ہیلتھ اور نیوٹریشن سپروائرز کام کرنےوالوں کا مال روڈ پراحتجاج جاری ہے۔

بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے عوامی صحت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مستقل کرنے کے وعدے وفا نہ ہونے پر وہ سڑکوں پر ہیں اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

چیئرنگ کراس پر احتجاج کے باعث مال روڈ پرٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »