حکومت کی مدت ختم ہونے میں 4ماہ رہ گئے ہیں مولانا صاحب کااس وقت تحریک چلانے کاکیامقصد ہے، نوازشریف

اسلام آباد :  سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ میں کتنی جان ہے ،میڈ یا والے جانتے ہیں ،الیکشن سے چار مہینے قبل تحریک کا مقصد کیا ہے ؟،پانچ سو ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا جائزہ لیں گے ۔احتساب عدالت کے باہر ایک صحافی کے کیس سے متعلق سوال کرنے پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے لطیفہ سنا یا اور کہا 1960,70کی دہائی میں لوگوں کو فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہوتا تھا ،اس وقت ایک فلم کی بہت پبلسٹی ہوئی جب وہ فلم لگی تو پہلے ہفتے خوب چلی ،کچھ دنوں بعد فلم کے ڈائریکٹر سے کسی نے پوچھا کہ فلم کیسی چل رہی ہے تو ڈائریکٹر نے کہا کہ پہلا ہفتہ تو زبردستی چلی ،دوسرا ہفتہ زبردستی چلانی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں چار مہینے رہ گئے ہیں ،ایسے وقت میں تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے ،مولانا صاحب اس وقت کینیڈا سے تحریک چلانے کیوں آئے ہیں ؟،وہ تھوڑا انتظار کرلیں ،عوام خود فیصلہ کرلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہے ،جس شخص کو وزیر اعلیٰ بنا یا گیا ہے اس ضمانت ضبط ہونے جا رہی تھی ۔بلوچستان کے حوالے سے دو دن بعد ایک اجلاس بلا یا ہے جس میں صوبائی لیڈر شپ بھی موجود ہو گی ،پھراس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.