Daily Taqat

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے جال میں جکڑ کے رکھ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پھر موخر کر دیا، ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسروبختیار کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ عوام میں سے صرف 70 ہزار ٹیکس دینے والے ہیں۔ پچھلی حکومتوں نے پاکستان پر 28 ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھایا، آج گردشی قرضہ 12 سو ارب روپے ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے 34 فیصد ترقیاتی بجٹ جھوٹا دکھایا، لیگی حکومت نے سیکڑوں غیر منظور شدہ منصوبے بجٹ میں شامل کیے۔ حکومت کے آخری مہینے میں نیا ترقیاتی بجٹ لایا گیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ  موجودہ بجٹ ہمارا نہیں ہے یہ گزشتہ حکومت کا بجٹ ہے، ہم اس ملک کی سمت ٹھیک کردیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »