Daily Taqat

حکومت نے مردہ شخص کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

حکومت نے مردہ شخص کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، ڈاکٹر شیخ اختر حسین کے خلاف کروڑوں کی کرپشن کے الزامات ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر شیخ اختر حسین 2001 ، 2004 میں بھی نیب کو مطلوب تھے کیونکہ نیب

شیخ اختر حسین کے خلاف 51 ملین کی خورد برد پر تحقیقات کر رہا تھا، ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے سزا سے بچنے کیلئے خود کو مردہ ظاہر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر شیخ اختر حسین پنجاب کی ایک اعلی سیاسی شخصیت کے منظور نظر ہیں، ڈاکٹر شیخ اختر حسین مبینہ طور پر اربوں مالیت جائیداد کے مالک ہیں اور ان کے مبینہ طور چین، بھارت،ترکی میں اربوں کے اثاثے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »