Daily Taqat

حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ

موبائل فون سروس کی بندش نہ کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا عدالتی فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی اسلام آباد ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے والا عدالتی فیصلہ معطل کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نےانٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ آنےتک فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ پی ٹی اے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے حکم سنایا۔ اس سے قبل جسٹس اطہرمن اللہ نےموبائل فون سروس بندکرنےکےحکومتی اقدام کوغیرقانونی قراردیاتھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار نہیں۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی اے نے انٹراکورٹ کورٹ اپیل اور حکم امتناع کی درخواست دائر کی تھی جس اب منظور کر لیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »