Daily Taqat

ملتان سے اغواہونے والی بچی مل گئی

 

ملتان میں 4 روز قبل اغواہونے والی ڈھائی سال کی بچی خانیوال سے مل گئی، پولیس اہلکار کے مطابق بچی کو گھر کے ملازم نے اغوا کر کے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گرفتاری کےخوف سے بچی کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ ملزم نےبچی کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع اہلخانہ کو دی تھی، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپےماررہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »