Daily Taqat

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری کو ادا کی جائے گی

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری منگل کو ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرکو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ،ان کی ایک بیٹی اسلام آباد اور دوسری بیٹی لندن میں مقیم ہیں ان کی وطنی واپس پر ہی تدفین کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »