جامعہ مسجد قرطبہ چوک کی بالائی منزل پرشارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بالائی منزل کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ آگ کی شدت سے شیشہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں امداد کے لیے مسجد پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ مسجد کی چوتھی منزل پر موجود 3 افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی اور صحیح وقت پر باہر نکل آئے۔