شیخوپورہ: اور گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعات میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے محلہ رسول نگر میں گھر میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی،جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سال کا مالک اور 2 سال کی شبانہ شامل ہے۔
ادھر گوجرانوالہ میں ٹبہ محمد نگر میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں ، آتشزدگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔