بیٹی کو دو ماہ تک زنجیروں میں قید رکھنے والا باپ گرفتار
تحصیل حسن ابدال میں باپ اورچچانے پارک جانے پر بیٹی کو دو ماہ تک زنجیروں میں باندھ کرگھر کے کمرے میں قید کردیا ۔سہیلی کے ساتھ پارک جانے کی سزا باپ ہی خوشیوں کا دشمن بن گیا، اٹک کی تحصیل
حسن ابدال میں والد نے پندرہ سالہ بینش کوزنجیروں سے باندھا دو ماہ تک کمرے میں قید رکھا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو روز مارپیٹ کرتا رہا، رشتے داروں کی مدد سے لڑکی بھاگ کر تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے والد اور چچا کو گرفتار کرلیا، والدہ بیٹی کو کمرے سے نکالنا چاہتی تھی لیکن ڈر کے مارے خاموش رہی بینش کو درالامان منتقل کردیاگیا