Daily Taqat

معروف پاکستانی کوکرزبیدہ آپا آج وفات پاگئیں

کراچی: معروف ماہر امور خانہ زبیدہ طارق دنیا سے کوچ کر گئیں ۔
زبیدہ طارق کچھ عرصہ سے بیمار تھیں،ان کو گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کی صورت میں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
زبیدہ طارق معروف دانشور اور لکھاری انور مقصود کی ہمشیرہ تھی،مرحومہ کی عمر 72برس تھی،ان کو کچھ عرصہ قبل ڈینگی بھی ہوا تھا۔
ان کے بھائی انور مقصود نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈٰیفنس میں اداکی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »