الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 2فروری کو کرے گا

الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 2فروری کو کرے گا،ریٹرننگ اور پولنگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں،فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کے لئے ریٹرننگ اور پولنگ افسران مقرر کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فاٹاکی سینیٹ نشستوں کیلئےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزکو اپنے اپنے صوبوں میں ریٹرننگ آفیسرز مقررکیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشستوں کےلئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ ریٹرننگ آفیسر مقررکردیا ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.