Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بحال کردئیے گئے ہیں جس کے بعد وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔

خیال رہے کہ 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور دو ہزار کارکنوں کی فہرست جمع نہ کرانے پر  تینوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »