Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارجہ کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ پی ٹی آئی وکیل شاہد گوندل نے بتایا کہ پارٹی کے کل ووٹرز 17 لاکھ ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن میں کل 2 لاکھ 56 ہزار997 ووٹ کاسٹ ہوئے، جس میں انصاف پینل کو 1 لاکھ 89 ہزار 55 جبکہ احتساب پینل کو 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد ووٹ ملے، 26 ہزار 255 ووٹ ضائع ہوئے۔درخواستگزار یوسف علی کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات کے مطالبے پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا جواب کی الیکشن کمیشن تحقیقات کر سکتا ہے، درخواستگزار کو نہیں دیا جا سکتا، اس سے ووٹ کا تقدس پامال ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین بھی غیر قانونی طریقے سے تبدیل کیا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی کی گئی، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست قرار دے دیا اور یوسف علی کی درخواست خارج کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »