الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو ممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جہانگیر ترین کو این اے154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آئین کی دفعہ 62ایف ون کے تحت نا اہل قرار دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.