Daily Taqat

پشاور، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، سوات اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیمائی کے مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 90 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »