خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے جھٹکے، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے رہے۔

پشاور: خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی وجہ سے  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تفصیل کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 186 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف طاری ہو  گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.