Daily Taqat

ضلع کونسل خوشاب سے مسلم لیگ ن کے فاتح امیدوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی۔ جسٹس گلزار احمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا اورالیکشن کمیشن کو جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کیا تھا۔ سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے

فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔ جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں۔ سمیرا ملک کی ضلع کونسل چیئر پرسن دوبارہ بحالی کے فیصلے کو مخالف امیدوار امیر حیدر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا، جس کا فیصلہ سنایا گیا اور سمیر ا ملک کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے فارغ کردیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »