جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے،شاہد خاقان

فیصل آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترقی کیلئے جمہوری نظام کو بہترین آپشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور فیصلہ عوام کریں گے۔حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہو لتیں فراہم کر رہی ہے۔ مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ ہنڈائی کار پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں نجکاری کی پالیسی خاصی کامیاب رہی ہے۔حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔ اس تناظر میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں نجکاری کا عمل شروع کیا۔ آج ہر کوئی اس کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں عدم تسلسل سے مسائل کا سامنا رہا ۔ اب پالیسیوں کے استحکام اور تسلسل کے باعث کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پا لیا ۔ آج موثر پالیسیوں سے ملک میں سستی بجلی دستیاب ہے۔موٹرویز بن رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں 580 کلومیٹر طویل موٹرویز تھیں ۔ آج 1800 کلومیٹر سے زائد موٹرویز بن چکی ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.