عوام کا محافظ درندہ بن گیا،3 بچوں کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

گجرات :  عوام کا محافظ درندہ بن گیا، پولیس کانسٹیبل نے تین معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے نواحی گاﺅں لوراں میں تھانہ سول لائن میں تعینات پولیس درندہ صفت اوباش رمضان آصف نے چند روز قبل لوراں کے رہائشی تین بچوں عبدالمتین، حماد منشاءاور سمیع اللہ کو زبردستی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ بچے عبدالمتین کے والد ساجد حسین کی رپورٹ پر درندہ صفت پولیس اہلکار رمضان آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم رمضان آصف متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو ڈرا دھمکا رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ڈر کے مارے بچے سکول بھی نہیں جا رہے ۔پولیس تھانہ صدر کے مطابق پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ درندہ صفت پولیس کانسٹیبل رمضان آصف کو محکمہ پولیس سے تاحال برحاست نہیں کیا گیا۔ اس کو معطل کر کے انکوائری کی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.