Daily Taqat

محکمہ ایکسائز پنجاب کا سکیورٹی فیچرر سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹوکن ٹیکس سٹیکرز کے غلط استعمال اور بوگس سٹیکرز بنائے جانے پر محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی فیچرر سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ ٹوکن ٹیکس سے متعلق سٹیکرز پر گاڑی کا نمبر ادئیگی رقم اور تاریخ کا اندارج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹوکن ٹیکس چوری روکنے کیلئے سیکورٹی فیچرڈ سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ اب چالان کی طرح تمام تفصیلات سٹیکرپردرج ہو نگی۔ ٹوکن ٹیکس چوروں کیلئے اب بچنا مشکل ہوگا۔ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس چوری روکنے کیلئے سکیورٹی فیچرڈسٹیکرزمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے متعلق نئے سٹیکرز آئندہ مالی سے جاری ہونگے اور سٹیکرز پر گاڑی کا نمبر ادائیگی رقم اور تاریخ کا اندراج ہو گا۔ ہرسال ٹوکن ٹیکس کے سٹیکرز کا رنگ بھی تبدیل کیا جائیگا تا کہ پرانے سٹیکرز کا دوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے۔ اس سے قبل جاری ہونے والے سٹیکرز پر ہاتھ سے نمبر درج ہوتا تھا۔ جسے غلط استعمال کیا جاتا تھا اورایجنٹ مافیا بازارسے جعلی بنوا کر لوگوں کو فراہم کرتے تھے۔ جسکی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو لاکھوں کا نقصان ہوتا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »