برابری پارٹی کا آئندہ لاہور سے ایلیکشن لڑنے کا فیصلہ

برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ امیروں کی پارٹیاں چاروں صوبوں پر براجمان ہیں۔ برابری پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے۔برابری پارٹی پاکستان نے

جوہر ٹاؤن میں صحافیوں کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا۔پارٹی سربراہ جواد احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل یوتھ اینڈ لیبر کے پلیٹ فارم سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے کام کا آغاز کیا۔عمران خان، آصف زرداری، اور، نواز شریف 15 ہزار روپے میں غریب آدمی کو گھر چلانے کا کہتے ہیں وہ خود 15ہزار میں گزارہ کر کے دکھائیں۔جواد احمد کا مزید کہنا تھا کہ طبقاتی فرق کو توڑنے کے لئے عام انتخابات میں لاہور کے ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ جس کا مقصد ہار جیت نہیں، بلکہ نظریات پر الیکشن لڑیں گے۔برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد نے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر خود بھی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔بولے کہ لاہور سے 2، اور، کراچی سے ایک قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.