پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اپنا قائدحزب اختلاف لانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات کے موقع پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ایوان بالا میں شیری رحمان کو قائد حزب اختلاف بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نےا پنا قائدحزب لانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت سینیٹر اعظم خان سواتی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے پی پی سمیت اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی حمایت لینے کا فیصلہ کیا گیا, تحریک انصاف کو شیری رحمان کو قائد حزب اختلاف بنانے پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پی پی پی کے ساتھ اتحاد کے بعد پی ٹی آئی اس وقت شدید تنقید کا شکار ہے جبکہ اس صورتحال میں مزید خفت سے بچنے اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے حزب اختلاف کے انتخاب میں اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم، آزاد اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.