پاکپتن, سوتیلی بیٹی باپ کی قاتل نکلی

ڈی ایس پی سرکل رانا فواد احمدکی نگرانی میں تھانہ رنگشاہ پولیس ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، سوتیلی بیٹی نے اپنے آشنا اور ماں سے مل کر باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ تھانہ رنگشاہ پولیس نے اڑھائی ماہ قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والے کاشتکار اشرف کا معمہ حل کرتے ہوئے لاش کو گھر کے صحن سے برآمد کرلیا۔ سوتیلی بیٹی نے آشنا اور والدہ سے مل کر کلہاڑی سے باپ کو قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں ہی دبا کر اغواءکا ڈرامہ رچایا جس پر پولیس تھانہ رنگشاہ نے مقتول کے بھائی صفدر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ سپیشل ٹیم نے اشرف کی بیوی نسرین اور سوتیلی بیٹی ثوبیہ بی بی سے تفتیش کی تو انہوں نے قتل کا انکشاف کردیا جس پر پولیس نے ان کی نشاندہی پر گھر کے صحن سے لاش برآمد کرلی۔ ثوبیہ بی بی کے الیاس نامی نوجوان کے ساتھ تعلقات تھے جس کو چھپانے کی خاطر اپنے آشنا اور والدہ کے ساتھ مل کر راستے ہٹادیا۔ ڈی ایس پی رانا فواد احمد نے مزید کہا کہ ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ملزم الیاس ولد گلزار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے اجرہے ہیں جلد ہی اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔اس موقع پر مقتول کے ورثہ نے ڈی ایس پی رانا فواد احمد، ایس ایچ او تھانہ رنگشاہ اصغر علی، ایس آئی محمد سرفراز خان، انچارج ہومی سائیڈسردار محمد ارشد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے اتنے کم وقت میں ملزمان کا سراغ لگاکر ملزمان کو بے نقاب کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.