گجرات:  غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار ہونے والے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں سے 33 نوجوان مقامی ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے ۔ تمام نوجوانوں کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ترک حکام نے انہیں واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا۔ ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والے تمام نوجوانوں کو علاقہ مجسٹریٹ نوید عباس کے حکم پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔