سی پیک سےغیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شاہد خا قان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فور م کے سالانہ اجلاس میں ون بیلٹ ون روڈ کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطےمیں معاشی استحکام کا اہم جزو ہے اور علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو پائیدار بنانا ہے، یہ منصوبہ خطےمیں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہوگا، ہماری صنعت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، سڑکوں، بندرگاہوں اور انفرا اسٹرکچر کو جدید بنا دیا گیا ہے۔

ماحول کےتحفظ کے لیے اقدامات سے پاکستان ذمے دار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، مباحثے میں چیئرمین چائنا نیشنل کارپوریشن ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو خطے میں معاشی استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ انفرا اسٹرکچر ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.